
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہوگی اور کرپٹ ٹولا رسوا ہوگا۔
امربالمعروف جلسے میں شرکت کے لیے فیصل آباد سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آج صبح سے ملک بھر کی طرح فیصل آباد سے قافلے جمع ہونے شروع ہوگئے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان ایسا وزیراعظم ہیں جن کے خلاف کوئی منی لانڈرنگ کا کیس نہیں نہ ہی بیرون ممالک میں محلات بنائے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے 40سال باہر محنت کی اور پیسے بینکنگ چینل سے پاکستان میں لائے۔انہوں نے کہا کہ آج جو اکٹھے ہیں وہ ایک وقت میں ایک دوسرے کی شکل دیکھنا نہیں چاہتے تھے، زرداری فالودے والے اور زرداری مقصود چپڑاسی کو بچانا چاہتے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ آج جلسہ نہیں بلکہ جلسہ پلس ہونے جارہا ہے، پاکستان کے عوام، خواتین،بچے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس کو نیلام گھر بنا دیا گیا ہے، ہارس ٹریڈنگ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کرنے جارہے ہیں۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ہمارا قافلہ تین بجے اسلام آباد پہنچے گا، عدم اعتماد ناکام ہوگی اور کرپٹ ٹولا رسوا ہوگا، پاکستان کے تمام مکاتب فکر، کاروری طبقے، فیصل آباد چمبر سمیت دیگر ایسوسی ایشنز کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے ملکر کرپٹ ٹولے کو شکست دیں گے، عدم اعتماد والوں کو ایسا سرپرائز ملے گا کہ وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ایسا سوچنا بھول جائیں گے۔ Adsence Ads 300X250