
NSCکی کارواٸ اور عمران حکومت کو امریکی سازش سے گرانے کے بھونڈے الزام پردفاعی اداروں کاموقف قوم کے سامنے لایا جاۓ
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 5, 2022
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ این ایس سی کی کارروائی اور عمران حکومت کو امریکی سازش سے گرانے کے بھونڈے الزام پردگاعی اداروں کاموقف قوم کے سامنے لایا جائے۔یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی قومی اسمبلی کا تحلیل ہونا امریکا کی پاکستان میں مداخلت کا ثبوت ہے، روسواضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے دعوت پر 23 اور 24 فروری کو ماسکو کا دو روزہ دورہ کیا، موجودہ عالمی اور علاقائی حالات کے تناظر میں ماہرین نے اس دورے کو بہت اہم قرار دیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو اپنے اراکین پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی حکومت کو تبدیل کرنے کی دھمکی امریکی محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے اسسٹنٹ سیکریٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو نے پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید خان سے ایک ملاقات کے دوران دی تھی۔