عمران خان ، علیم اور جہانگیر کے نہ بن سکے، قوم کا کیا بنیں گے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ، علیم اور جہانگیر کے نہ بن سکے، قوم کا کیا بنیں گے۔

مریم نواز نے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس کے دماغ میں خدائی سما جائے اس کا حال وہی ہوتا ہے جو عمران خان کا ہوا ہے، جس کی صبح شام گالیوں سے ہو اس کا حشر وہی ہوتا ہے جو عمران خان کا آج ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حشر کی آج ابتداء ہوئی ہے آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا، یہ ابتدا میں ہی عبرت کا نشان بن گئے ہیں، آنے والے دن بتائیں گے ان کا کیا انجام ہوتا ہے۔مریم  نواز نے کہا کہ عمران خان کل سرکاری وسائل اور انتظامیہ استعمال کر کے 10 ہزار کا مجمع نہیں لگا سکے، آج آپ کو الوداع کہنے آئیں ہیں، مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آپ کو الوداع کہنے آئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ عمران خان اس قوم، پارلیمنٹ اور پارٹی کا اعتماد کھو چکے ہیں، کیا عمران خان کو پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھنے کا حق ہے؟ عمران خان کو کہتی ہوں 10 لاکھ چھوڑو 172 ارکان پورے کر کے دکھاؤ۔انہوں نے کہا کہ 172 ارکان پورے کرو میں نواز شریف، مولانا فضل الرحمان کی منت کر لوں گی کہ جانے دو، عمران خان کے پاؤں جلنے لگے تو بزدار پر پاؤں رکھ دیئے، عمران خان نے وسیم اکرم پلس کو کشتی سے پانی میں دھکا دے دیا۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اپنی زندگی میں کسی کے تو بن جاؤ جہانگیر ترین اور علیم خان کا پیسہ کھایا وقت پر جہانگیر ترین اور علیم خان کے بھی نہیں بنے، جو شخص اپنے محسنوں کے نہیں بنے وہ قوم کے کیسے بنے گے۔ان کا کہنا تھا کہ قوم سرپرائز کرتی رہی یہ عوام کا دماغ دہی کر کے نکل گیا، کون سی سازش ہے جس کا ملک کے وزیر داخلہ کو نہیں پتہ، آپ نے کون سے ایٹمی دھماکے کیے جو آپ کے خلاف ایٹمی سازش ہوئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے خلاف سب سے بڑی سازش کا آلہ کار ہیں، عمران خان پاکستان کیلئے سب سے زیادہ خطرناک ہیں، کیا پاکستان کی ترقی کرتی معیشت کو زیر زمین لے جانا عالمی سازش تھی؟ن لیگ کی رہنما نے کہا کہ آپ کی ناک کے نیچے سے پوری پارٹی پھسل گئی کیا وہ جو بائیڈن نے کیا تھا؟ ملک کو تنزلی کے راستے پر ڈالنے کیلئے ایک عمران خان بہت ہے، 22 کروڑ کا ملک جادو ٹونے اور خیرات سے چلایا جاتا ہے، پنجاب میں تقرریاں اور تبادلے جادو ٹونے سے کیے جاتے ہیں یا بنی گالہ رشوت دیکر۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button