عمران خان الیکشن کمیشن  سے معافی مانگیں ،مطالبہ کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات تاریخ کے شفاف انتخابات ہیں

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن تاریخ کے پہلے انتخابات ہیں جن کی شفافیت پر بدترین سیاسی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) شفاف، غیر جانبدارانہ انتخابات اورجمہوری اقدار کی پاسداری پرپختہ یقین رکھتی ہے اورگزشتہ روز کے انتخابات اس کا عملی مظاہرہ ہیں۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے عمران خان الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے تضحیک آمیز رویے پر معذرت کریں گے۔ عمران خان کے پاس وفاق اورپنجاب کی حکومت تھی تو دھاندلی کے ریکارڈ بنائے اورتین اپریل کو اقتدار بچانے کے لئے آئین توڑا۔ اس کے برعکس (ن) لیگ نے وفاق اورپنجاب میں اقتدار کا استعمال  الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کرنے، آئین پرحملے اورآئین شکنی کے لئے نہیں کیا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ ‏پنجاب کے عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم  لیگ (ن) پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔پنجاب کے عوام کی مثالی خدمت کا سفر اسی جذبے اور تاریخی روایت کے مطابق جاری رکھیں گے۔

 

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

2 + 12 =

Back to top button