
سابق وزیر اعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے ایک دوسرے کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بول نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری پرویزالٰہی نے عمران خان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کے لئے چوہدری پرویز الہیٰ کی مکمل حمایت کی جائے گی۔مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف اتحادی جماعتیں ہیں۔ موجودہ سیاسی بحران کے دوران تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ق) کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کا وعدہ کیا تھا۔پنجبا میں چوہدری پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ کا منصب دینے کے لیے تحریک انصاف کے عثمان بزدار اپنے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل کو بلایا گیا ہے تاہم مسلم لیگ (ن) نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست سماعت کے لیے مقرر بھی کرلی ہے۔ Adsence Ads 300X250