عمران خان عید کا مبارک اور خوشیوں کا دن عوام کو منانے دیں، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان عید کا مبارک اور خوشیوں کا دن عوام کو منانے دیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 4 سال بعد مہنگائی سے کچھ ریلیف اور خوشیوں بھری عید نصیب ہوئی ،عمران خان آج کے دن اپنے جھوٹ اور زبان کو آرام دیں۔

انہوں نے کہا کہ عید پر اپنی ناکامیوں، وعدہ خلافیوں، کرپشن اور چوریوں کا ماتم بند کریں، 22کروڑعوام کی خوشیاں بدمزہ نہ کریں۔

مزید کہا کہ عمران خان عوام سے معافی مانگیں، عید کے دن کو تومعاف کردیں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

10 − 6 =

Back to top button