عمران خان نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیے، اب صرف جیل کا ٹچ باقی رہ گیا ہے، حمزہ شہباز

 وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کہتے ہیں،عمران خان نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیئے۔ اب صرف جیل کا ٹچ باقی رہ گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نےملک ریاض کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو لیک نے عمران خان کی سازش کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے  کہا ہے کہ عمران خان نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیئے۔ اب صرف جیل کا ٹچ باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے دوبارہ انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو انہیں جیل دیکھنا پڑے گی ۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے خودکشی کر لوں گا قرض نہیں لوں گا۔ وہ خود کشی نہ کریں ہم انہیں سیاسی خود کشی پر مجبور کریں گے ۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button