
پی پی پی سندھ کے صدر اور سینیٹ کے امیدوار نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے جانے کا وقت آچکا ہے۔
نثار کھوڑو نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اتحادی اور ان کے اراکین بھی اب اقتدار کی ڈوبتی کشتی میں مزید سوار ہونا نہیں چاہتے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاق میں اقلیتی حکومت ہے جس کو ایوان میں اکثریت نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان عوام اور ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں اس لئے وزیراعظم اور اس حکومت کو جانا پڑے گا۔پی پی پی سندھ کے صدر کا کہنا ہے کہ اب بھی وقت ہے عمران خان استعفیٰ دیں ورنہ خواری رسوائی کے علاوہ ان کے ہاتھ کچھ نہیں لگے گا۔ سندھ میں نہ مشترکہ اپوزیشن ہے نہ ہی اپوزیشن متحد اور اکٹھی ہے۔نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن نے اپنے اراکین کے کم ہونے کے خوف سے سینیٹ انتخابات کا بائیکاٹ کیا، کسی امیدوار و جماعت کا سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اپنا فیصلہ تھا، سینیٹ میں سندھ کو آئینی حقوق دلانے کے متعلق بھرپور آواز اٹھاؤں گا۔ Adsence Ads 300X250