عمران خان کی ٹرمپ کارڈ میں مجھے استعفیٰ نظر آرہا ہے، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان  کی ٹرمپ  کارڈ میں مجھے استعفیٰ  نظر آرہا ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے شاہ محمود قریشی کی میڈیا ٹاک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی  کی میڈیا ٹاک میں بے بسی، بوکھلاہٹ اور دماغی  خلل واضح تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہر طرح سے چاروں  شانے چت ہونے کے بعد اب جنوبی پنجاب صوبے کے  شوشے میں چھپنا چاہتی ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ قریشی صاحب آپ کی حکومت عوام کا اعتماد کھو  چکی ہے، اب آپ گھر جانے کی تیاری کریں، آپ جتنا عدم اعتماد سے بھاگنے کی کوشش کریں لیکن  اپوزیشن آپ کو بھاگنے نہیں دے گی۔یہ بھی پڑھیں: اب ن لیگ کا نعرہ ہے ووٹ کو نوٹ دو، شاہ محمود قریشیصوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان خود کو پوپائے دی سیلر مین  کا کردار سمجھ کر 27 مارچ  کو بڑا اعلان کرنے کی باتیں کررہے ہیں، نہ عمران خان کے پاس پوپائے والا پالک  کا ڈبا ہے نہ ہی وہ سمجھ  ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان  کی ٹرمپ  کارڈ  میں مجھے استعفیٰ  نظر آرہا ہے، عمران خان ملک کی سیاسی تاریخ میں مہمان اداکار کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button