عمران خان کےقتل کی مبینہ سازش،مریم نواز کی راناثناء کوہدایت

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ عمران خان کو قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لیے بغیر نہ چھوڑیں۔اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لیے بغیر اس کو نہ چھوڑیئے گا، تاکہ اس کے نئے شوشے اور جھوٹ کو ایکسپوز کیا جائے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سیکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور  سب سے بڑے فتنے کو اس کی اوقات سے باہر مت کریں۔ 4 سال میں عوام کے پیسے پر پروٹوکول کی جو لت اسکو لگ گئی ہے وہ وہی مانگ رہا ہے۔عمران خان عوامی جلسوں میں متواتر یہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں جان سے مارنے کی سازش تیار ہورہی ہے، انہوں نے ایک وڈیو تیار کی ہے جس میں تمام سازشی کرداروں کے نام بتائے گئے ہیں۔ انہیں کچھ ہوا تو وہ وڈیو منظر عام پر آجائے گی۔اگر انہیں کچھ ہوا تو عوام ان کے انصاف لیں۔سابق وزیر اعظم کے خدشے کے بعد حکومت میں موجود تمام جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ وہ اس سازش سے متعلق وضاحت کریں، جن پر شبہ ہے ان کے نام بتائیں تاکہ تحقیقات کی جاسکے۔مریم نواز نے گزشتہ روز فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ اللہ کرے عمران خان زندہ رہیں اور وہ نواز شریف کا دور دیکھیں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button