عمران خان کے دو موبائل فون چوری کر لیے گئے، شہباز گل

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دو موبائل فون چوری ہو گئے ہیں۔پیر کو ایک ٹویٹ میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ ’پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکورٹی مہیا نہیں کی گئی اور دوسری طرف ان کے دو فون چوری کیے گئے۔‘انہوں نے کہا کہ ’آپ تو بلکل بوکھلا گئے ہیں۔ خان نے جو وڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونز سے نہیں ملنا۔ عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے۔‘دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پیر کو ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’رانا صاحب! عمران خان سے قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لیے بغیر اس کو چھوڑنا مت تاکہ اس کے نئے شوشے اور جھوٹ کو ایکسپوز کیا جائے۔‘انہوں نے لکھا کہ ’سکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اس کی اوقات سے باہر مت کریں۔ چار سال میں عوام کے پیسے پر پروٹوکول کی جو لت اس کو لگ گئی ہے وہ وہی مانگ رہا ہے!‘پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکورٹی پروائیڈ نہیں کی گئی اور دوسری طرف ان کے دو فون چوری کئے گئے۔ آپ تو بلکل بوکھلا گئے ہیں۔خان نے جو وڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونوں سے نہیں ملنا۔عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 16, 2022

واضح رہے کہ سنیچر کو سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ’میرے خلاف بند کمروں میں باہر اور ملک کے اندر سازش ہو رہی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ عمران کی جان لے لی جائے۔‘عمران خان نے کہا کہ ’میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے اور اسے محفوظ جگہ رکھ دیا ہے۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ساری قوم کے سامنے آ جائے گی۔ جو جو اس سازش میں ملوث ہیں ان میں سے ایک ایک کا نام لیا ہے ویڈیو میں۔‘رانا صاحب!عمران خان سے قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لیے بغیر اسکو چھوڑنا مت تاکہ اسکے نئے شوشے اور جھوٹ کو ایکسپوز کیا جائے۔ سیکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اسکی اوقات سے باہر مت کریں۔ 4 سال میں عوام کے پیسے پر پروٹوکول کی جو لت اسکو لگ گئی ہے وہ وہی مانگ رہا ہے!

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 16, 2022

پیر کو وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے بعد وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم کی سکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات کی تفصیل جاری کر دی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ ہاؤس کی سکیورٹی کے لیے پولیس اورایف سی کے 94 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں اسلام آباد پولیس کے 22 جبکہ ایف سی کے 72 اہلکار شامل ہیں۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

two × 5 =

Back to top button