عمران خان یہ اور اگلے پانچ سال کی بھی مدت پوری کریں گے، فرخ حبیب

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان یہ اور اگلے پانچ سال کی بھی مدت پوری کریں گے۔

 وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بہت بہتر ہے، فضل الرحمان پتا نہیں کیسا پاکستان چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان ساڑھے تین سال سے بے روزگار ہیں، فضل الرحمان پر پہلے دونوں حلقوں اور اب گھر والوں نے عدم اعتماد کردیا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی، حکومت بھی قائم ہیں اور اتحادی بھی ساتھ ہیں، عمران خان یہ مدت بھی پوری کرینگے اور آئندہ کے پانچ سال بھی پورے کرینگے، فضل الرحمان سمیت دیگر چوراقتدار میں نہیں بلکہ اڈیالہ جیل  میں ہونگے۔دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں 18تحصیلوں میں پی ٹی آئی کامیاب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی اور دیگر پارٹیوں نے 3 سے 4 سیٹیں جیتی ہیں، ہمارے خلاف پروپیگنڈا چل رہا ہے کہ پی ٹی آئی ختم ہوگئی، تحریک انصاف دوسرے مرحلے کے لیے بھی تیاری کررہی ہے۔پرویزخٹک نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، پارٹی ورکرز کو اعتماد میں لے رہے ہیں، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہے۔وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ سب چیزیں ملک میں پیدا نہیں ہوتیں، ہم باہر سے بھی منگواتے ہیں، تیل ، دالیں، گھی  اور گیس باہر سے منگواتے ہیں، ہماری معیشت بہتر ہورہی ہے، انڈسٹریاں چل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے عدم اعتماد کرنا چاہتے ہیں تو خوشی سے کریں، انہیں بھی پتہ چل جائے گا، اپوزیشن سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے مہنگائی پر بے بنیاد واویلا کررہی ہے۔پرویزخٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کیلئے کارکنوں کو متحرک کررہے ہیں، پی ٹی آئی  کی پوری کوشش ہے کہ ملک کو چوروں سے نجات دلائی جائے۔وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے محنت کررہے ہیں، پارٹی ورکرز کو اختیارات میں بااختیار اور شراکت دار بنائیں گے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button