
حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی ایوان اور عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔
آج قومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکر کے کردار پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر اسمبلی اسد قیصر آج پارلیمنٹ میں کسٹوڈین آف ہاؤس ثابت نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے حسب روایت ٹائیگر آف بنی گالہ کا کردار ادا کیا ہے، اسپیکر صاحب آپ غیر آئینی تاخیری حربوں سے کپتان کی کرسی نہیں بچا سکتے، عمران نیازی ایوان اور عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔حافظ حمد اللہ نے کہا کہ کپتان کے اپنے کھلاڑی ساتھ کھیلنے کو تیار نہیں ہیں، عمران نیازی کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ آئین کے سامنے سرینڈر ہو جائے۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران نیازی ملکی سیاست کی سب سے بڑی برائی ہے، اس برائی کی اصلاح نہ درود سے ہو سکتی ہے اور نہ بارود سے، اب اس برائی کو تحریک عدم اعتماد سے ہی ختم کرکے دم لیں گے۔ Adsence Ads 300X250