
اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔
ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا کہ عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے۔
پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا کہ عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے۔ان کے سوشل میڈیا ٹرولز نےافواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔ کیا شہداءکے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟
نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 10, 2022
میاں شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ ان کے سوشل میڈیا ٹرولز نے افواج پاکستان کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔
بھارت و اسرائیل سے ملنے والی فنڈنگ پر جے آئی ٹی بنائی جائے، عمران خان جھوٹا، کرپٹ اور بے ایمان ثابت ہوا، سعید غنی
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے استفسار کیا کہ کیا شہدا کے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟ نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔