عوام بدمعاشوں کی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام بدمعاشوں کی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں بڑی کمی آئی ہے اور امپورٹڈ حکومت قیمتوں میں اس کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرے۔

عالمی (منڈی میں) قیمتوں میں بڑی گراوٹ (کمی) کے بعد امپورٹڈ حکومت قیمتوں میں اس کمی کا پورا فائدہ ان عوام کو منتقل کرے جو تبدیلئ سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے اقتدار میں لائے گئے بدمعاشوں کے ٹولے کے ہاتھوں بے مثال اور تاریخی مہنگائی کے بوجھ تلے کچلے جا رہے ہیں۔

— Imran Khan (@ImranKhanPTI)

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

3 × 1 =

Back to top button