عوام کو اچھی خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام کو اچھی خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد گورنر ہاؤس سے وزیراعلیٰ آفس پہنچے جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ آفس کے افسروں اور عملے سے ملاقات کی اور انکو محنت اور لگن سے سرکاری فرائض انجام دینے کی ہدایت دی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اچھے نتائج اور بہترین سروس ڈلیوری کیلئے پولیس اور انتظامیہ کو مربوط انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے، غیر جانبداری اور قواعد و ضوابط کے مطابق فرائض سرانجام دینا اچھے افسر کی پہچان ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اچھی خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، یہ وقت محنت کر کے عوام کو ڈلیور کرنے کا ہے، عام آدمی کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کیلئے نئے عزم اورجذبے سے کام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ آج حمزہ شہباز نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھایا ہے جس کے بعد وہ پنجاب کے 21ویں وزیراعلیٰ بن گئے ہیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو کام کرنے سے روک دیا گیا ۔اس موقع پر حمزہ شہباز کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ مزید پڑھیں9 minutes agoوفاق اور پنجاب کی طرح آئین شکنوں کو ہر میدان میں شکست ہوگی، خورشید شاہ

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ…

13 minutes agoمیں کسی غیر آئینی وزیراعلیٰ کی تقرری کے نوٹیفیکیشن کی اجازت نہیں دے رہا، عمر سرفراز چیمہ

عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ میں کسی غیر آئینی وزیراعلیٰ…

21 minutes agoعمران خان کا سیکیورٹی کے بغیر اسلام آباد کے بازاروں کا دورہ

سابق وزیر اعظم عمران خان سیکیورٹی کے بغیر ہی اسلام آباد کی…

22 minutes agoتحریک انصاف نے بیڈ گورننس اور کرپشن کی مثالیں قائم کیں، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے بیڈ گورننس اور…

29 minutes agoحمزہ شہباز پنجاب کو ترقی کی نئی منزل کی طرف لیکرجائیں گے، رانا ثناءاللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز…

32 minutes agoکچھ دنوں کی بات ہے یہ حکومت نہیں رہے گی، چوہدری پرویز الہٰی

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ کچھ دنوں کی بات ہے…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

sixteen − 12 =

Back to top button