
ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو مشکلات میں دھکیلنے کے لیے منی بجٹ لایا جارہا ہے۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لسانی سیاست کو فروغ دینا چاہ رہی ہے ، یہ اپنے قائد کے دائرے سے باہر نہیں نکل سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کچھ نہیں کرسکتے اور جب کچھ نہیں کر پاتے ہیں تو لسانیت کرتے ہیں ، کبھی صوبے کی بات کبھی لسانیت کی بات ، ان لوگوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ناکام ہے ، اب پھر عوام پر منی بجٹ لارہے ہیں ، عوام کو مشکلات میں دھکیلنے کے لیے منی بجٹ لایا جارہا ہے ، پی پی وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف مسلسل احتجاج کررہی ہے۔وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف پی پی سڑکوں پر آئی ہے ، احتجاج اس لیے کررہے ہیں کہ اس ظالم حکومت سے چھٹکارا حاصل ہوسکے ، یہ ظالم حکومت ہے اس کے ظلم کے خلاف ہم لڑتے رہیں گے۔ Square Adsence 300X250