
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔
میرعبدالقدوس بزنجو سے صوبائی وزراء کی ملاقات ہوئی جس میں صوبائی وزراء کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اورعوامی مسائل کے حل کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزراء نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے دی گئی گائڈلائن کے مطابق عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عوام نے ہم پر اعتماد کرتے ہوۓ اپنی نمائندگی کا حق دیا ہے،عوام کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں تبدیلی لانے کا مقصد اچھی طرز حکمرانی کا قیام ہے، عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے ہمیں خلوص نیت سے کام کرنا ہوگا۔میرعبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اراکین میرے دست و بازو ہیں،مؤثر حکمت عملی اور ٹیم ورک کے زریعہ عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی متوازن ترقی کو یقینی بنائیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ وعدوں، دعوؤں اور بیانات کی بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ بہتر کارکردگی دکھا کرعوام کا حکومت اور اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرینگے۔ملاقات کرنے والوں میں صوبائ وزراء میر نصیب اللہ مری نور محمد دومڑ میر سکندر عمرانی اور پارلیمانی سیکریٹری ملک نعیم بازئی شامل تھے۔ Square Adsence 300X250