عیدالفطر کے دوران مری انتطامیہ سمیت تمام دیگر متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ

عید الفطر کے دوران مری انتطامیہ سمیت تمام دیگر متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے مری میں عید الفطر کے دوران آنے والے سیاحوں کی سیکیورٹی اور ٹریفک کے حوالے سے اہم اجلاس میں عیدالفطر کے دوران مری انتطامیہ سمیت تمام دیگر متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے دوران سیاح مری میں پر سکون چھٹیاں گزارنے کے لیے آ سکتے ہیں، عید الفطر کی چھٹیاں گزارنے کے لیے آنے والے سیاحوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مری میں آنے والے کے سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، عید الفطر کے دوران مری میں آنے والے سیاح ٹریفک پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ مری میں آنے والے سیاحوں کو سفر کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے حل کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائے گی، پارکنگ ایریاز کے علاہ گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے مزید کہا کہ سڑک کے کنارے گاڑی پارک کر کے کھانا بنانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، مری کے داخلی اور خارجی راستوں پر پارکنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ مزید پڑھیں44 seconds agoہم چین کی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، شہزاد وسیم

شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ ہم چین کی عوام کے دکھ…

1 hour agoآج پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی، مولانا عبدالخبیرآزاد

مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی ترقی و خوشحالی…

1 hour agoگلگت بلتستان پاکستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، قمر زمان کائرہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے آمور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان…

1 hour agoنجی شاپنگ مال اسکینڈل کیس، مالک سمیت4 سی ڈی اے افسران کو بری کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی شاپنگ مال اسکینڈل کیس میں مالک…

1 hour agoسرکاری اخراجات پرعمرہ ادائیگی، درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

سرکاری اخراجات پرعمرہ ادائیگی کا معاملہ بھی سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا، درخواست…

2 hours agoآئین اور عدالتوں کا تمسخر اڑانے والوں پر غداری کے مقدمات چلنے چاہئیں، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

seventeen − 16 =

Back to top button