عید الفطر کے موقع پر راجن پور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا

عید الفطر کے موقع پر راجن پور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس راجن پور کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں چاند رات اور عید کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے ہیں، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں 230 مقامات پر عید کے اجتماعات منعقد کیئے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ چاند رات اور عید پر 800 سے زائد اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، ضلع بھر میں تمام پولیس اہکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، چاند رات پر بازاروں میں پولیس پکٹس قائم کر کے اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ترجمان نے کہا کہ عید کے تمام اجتماعات کی نماز سے قبل حساس اداروں سے سرچنگ سویپنگ کروائی جائے گی، عید گاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے لیئے منتظمین کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چاند رات اور عید کے موقع پر ضلع بھر میں تمام شاہراہوں پر پولیس موبائلز گشت کناں رہیں گی، عید پر پارکس اور دیگر تفریحی مقامات پر بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ترجمان پولیس راجن پور کے مطابق ہلڑ بازی ، ہوائی فائرنگ اور ان وہیلنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مزید پڑھیں5 minutes agoعوام کو اچھی خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام کو اچھی خدمات کی فراہمی…

13 minutes agoوفاق اور پنجاب کی طرح آئین شکنوں کو ہر میدان میں شکست ہوگی، خورشید شاہ

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ…

16 minutes agoمیں کسی غیر آئینی وزیراعلیٰ کی تقرری کے نوٹیفیکیشن کی اجازت نہیں دے رہا، عمر سرفراز چیمہ

عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ میں کسی غیر آئینی وزیراعلیٰ…

25 minutes agoعمران خان نے بغیر سیکیورٹی عوام سے ملنا جلنا شروع کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیکیورٹی کے بغیر عوام سے ملنا…

26 minutes agoتحریک انصاف نے بیڈ گورننس اور کرپشن کی مثالیں قائم کیں، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے بیڈ گورننس اور…

33 minutes agoحمزہ شہباز پنجاب کو ترقی کی نئی منزل کی طرف لیکرجائیں گے، رانا ثناءاللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

5 × 5 =

Back to top button