غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا اس لئے ہار گئے، انگلش کپتان جو روٹ

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد کہا کہ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کی غلطیاں دوبارہ دہرائیں اس لئے ہار گئے۔

مہمان انگلش ٹیم کو آسٹریلیا نے برسبین کے پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 275 رنز کی شکست گلے کا طوق بنی۔انگلش ٹیم کے کپتان میچ کے بعد اپنے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ جو غلطیاں ہم نے پہلے ٹیسٹ میں کیں وہی دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی جاری رہی تو پھر جیت کیسے ممکن تھی۔ سخت مایوسی کا شکار جو روٹ نے مزید کہا کہ ہمارے باؤلرز کی لائن و لینتھ پرلے درجے کی معلوم ہو رہی تھی ، کسی باؤلر نے درست لائن میں بولنگ نہیں کی۔روٹ نے ٹیم کے بیٹسمینوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بیٹسمین کریز کھڑے ہونا ہی بھول گئے ہیں ، بیٹسمینوں کو یاد ہی نہیں ہے کہ وہ ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، خراب فیلڈنگ پر جو روٹ سخت نالاں تھے۔جو روٹ کا کہنا تھا کہ اب ہمارے پاس ان سب غلطیوں کو مزید دہرانے کا وقت نہیں ہے ، ہم اب ان غلطیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے ، سیریز میں واپیس کے لئے صرف اور صرف اچھا کھیل ہی آخری امید ہے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button