فرح گوگی بچاؤ تحریک کا اصل مقصد عمران بچاؤ تحریک ہے، ترجمان پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ فرح گوگی بچاؤ تحریک کا اصل مقصد عمران بچاؤ تحریک ہے۔عمران خان کی کل پریس کانفرنس پر ترجمان حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پریس کانفرنس میں پاکستان بچاؤ تحریک پر کم اور فرح گوگی بچاؤ پر زیادہ زور دیا۔انہوں نے کہا کہ فرح گوگی بچاؤ تحریک کا اصل مقصد عمران بچاؤ تحریک ہے، مئی میں ہونے والا لانگ مارچ، ملک بچاؤ نہیں گوگی بچاؤ مارچ ہے۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ کل جس کے درجنوں ترجمان تھے آج وہ فرح گوگی کا ترجمان بن کے بیٹھا ہے، خان صاحب اگر گوگی خان بےقصور ہے تو فائزعیسی کی اہلیہ کا قصور کیا تھا؟انکا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آپ کو نہیں عدالت اور احتساب کے اداروں کو کرنا ہے، آپ ہوتے کون ہیں اداروں سے پوچھنے والے اب آپ کو اداروں کو تلاشی دینی ہوگی۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ دودن پہلے فواد چوہدری نے فرح گوگی کو پہچاننے سے انکارکیا جبکہ آج عمران خان نے انکے حق میں پریس کانفرنس کر ڈالی، جس سے لگتا ہے کہ فرح گوگی ہی وہ چڑیا ہے جس میں عمران خان کی جان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب آپ کے جھوٹ سن سن کے قوم کے کان پک گئے ہیں، اب وقت آچکا ہے کہ عمران خان  فرح گوگی اور توشہ خانہ والی تحائف کا حساب دیں، قانون کی گرفت سے نہ آپ اور نہ فرح گوگی بچ نکلے گی۔ مزید پڑھیں18 minutes agoمسجد نبویؐ واقعہ، شیخ رشید کے بھتیجے کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر سابق وزیر…

36 minutes agoکراچی سمیت ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے

کراچی سمیت ملک بھر میں داؤدی بوہری برادری آج عید الفطر منارہی…

58 minutes agoوزیراعظم کی ابوظہبی کے ولی عہد سے ملاقات، اعلامیہ جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ابوظہبی کے ولی عہد سے ملاقات…

1 hour agoخیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں سرکاری سطح پر عید الفطر…

2 hours agoعید کے دوران کراچی سے خیبر تک موسم میں تبدیلی کا امکان

عید کے موقع پر کراچی سے خیبر تک موسم میں تبدیلی کا…

10 hours agoشرعی شہادتوں کے بنیاد پر کیے جانے والے فیصلوں کو تبدیل نہیں کریں گے، مولانا سید عبدالخبیرآزاد

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیرآزاد نے کہا ہے…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

fifteen − thirteen =

Back to top button