فوج کی طاقت عوام ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج کی طاقت عوام ہیں۔ دونوں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کا کوئی ہتھکنڈا برداشت نہیں کیا جائے گا۔لاہور گيريژن کے دورے کے موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کیلئے طویل عرصہ سے کوشاں ہیں مگر دشمن اپنے ناپاک عزائم میں دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔ آرمی چیف کی گیریژن کے افسران اور ریٹائرڈ فوجیوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر افواہوں، قیاس آرائیوں سے نمٹنے کیلئے ریاست مخالف پروپیگنڈا ناکام بنانے پر بھی زور دیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ میں زیرعلاج میجرحارث کی عیادت بھی کہا ملزمان گرفتار ہوچکے، قانون کے مطابق انصاف ہوگا۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

3 × five =

Back to top button