فورٹ منرو میں غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی، وزیراعلیٰ کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے فورٹ منرو میں غیر ملکی خاتون سیاح سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ’گرفتار ملزم کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاتون کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔‘پنجاب حکومت کی جانب سے واقعے کے حوالے سے جاری کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 18 جولائی کو ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کو ٹیلی فون کے ذریعے شکایت موصول ہوئی تھی کہ ایک غیر ملکی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔بارڈر ملٹری فورسز نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر واقعے سے متعلق تمام معلومات اکٹھی کیں جن سے معلوم ہوا کہ متاثرہ خاتون غیرملکی ہیں جن کے پاس امریکہ اور جرمنی کی شہریت ہے۔وہ تین ہفتے قبل پاکستان آئی تھیں اور اپنے منگیتر جو پاکستانی ہیں، کے ساتھ لاہور میں رہائش پذیر تھیں۔حکام کے مطابق ملزم  راجن پور کا رہائشی ہے جسے  گرفتار کر کے مقدمہ درج کر گیا ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

ten + 20 =

Back to top button