فولاد کی طرح مضبوط مگر پلاسٹک کی طرح ہلکا مادہ تیار

امریکا کے میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے ایک ایسا منفرد مادہ تخلیق کرلیا ہے جو مضبوطی میں فولاد کی طرح اور وزن میں پلاسٹک کی طرح ہلکا ہے۔

2DPA-1 کے نام سے پیش کیے گئے اس مادے کو پولیمیرائزنگ (بڑے سالمات بنانے کے لیے اسی مرکب کے دو یا دو سے زیادہ سالمات کو کیمیائی طریقے سے ملا کر ایک نیا مرکب بنانے کا عمل) کا طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ایم آئی ٹی کے کیمیکل انجینئر پروفیسر مائیکل اسٹرینو کااس مادے کی تخلیق کے بارے میں کہنا ہے کہ اسے پلینر اسٹرکچر کی طرز پر بنایا گیا ہے جس کہ مدد سے یہ بلٹ پروف شیشے سے 6 گنا زیادہ دباؤ  اور فولاد سے 12 گنا زیادہ دباؤ برداشت کرسکتا ہے، لیکن اتنی مضبوطی کے باوجود اس کی خاص بات یہی ہے کہ یہ وزن میں پلاسٹک سے بھی کئی گنا کم ہے۔پروفیسر مائیکل کا کہنا ہے کہ ان دو منفرد خصوصیات کی بنا پر 2DPA-1 کو بلٹ پروف کپڑوں، برقی آلات، لیپ ٹاپ اور دیگر ایسی بہت سی مصنوعات کی تیاری میں استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں کم وزن اور پائیداری لازم و ملزوم ہوں۔اس مادے کی تجارتی بنیادوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ تجرباتی مراحل میں ہے اور جلد ہی اسے کمرشل مقاصد کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published.

10 + twelve =

Back to top button