فولڈ ایبل اسکرین لیپ ٹاپ کے لیے انٹیل کی اہم پیش رفت

ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کمپوٹرز کے لیے چپ سیٹ اور پروسیسر بنانے والی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے  پتلے اور وزن میں ہلکے لیپ ٹیپ کی تیاری میں ایک اور اہم سنگ میل طے کرلیا ہے۔کمپنی کی جانب سے کیلی فورنیا میں جاری انٹر نیشنل سولڈ اسٹیٹ سرکٹس کانفرنس 2022 ( آئی ایس ایس سی سی ) میں 12 جنریشن ’ایلڈر لیک ‘ سی پی یو فیملی میں مزید دو نئے سی پی یوز شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ سی پی یوز 2022 میں لانچ ہونے والے 250 سے زائد ماڈلز میں استعمال کیے جائیں گے، ان سی پی یوز کی بدولت ڈی ٹیکٹ ایبل( علحیدہ ہونے کی اہل) اور فولڈ ایبل اسکرین پر مشتمل ڈیوائسز بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔مزید پڑھیں : بٹ کوائن مائننگ کے لیے ’خصوصی چپ‘ اور ’مائننگ کمپیوٹر‘ متعارفپی سیریز اور یو سیریز کے یہ نئے سی پی یو لیپ ٹاپ بنانے والی بڑی کمپنیوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے ہیں۔اس بابت انٹیل کا کہنا ہے کہ یو اور پی سیریز ماڈل کے نئے یو سیریز سی پی یوز9 واٹ، 15 واٹ اور 28 واٹ بجلی استعمال کرتے ہوئے توانائی کی بچت بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ انٹیل نے گزشتہ روز ہی ریاست کیلی فورنیا میں ہونے والی  آئی ایس ایس سی سی 2022 میں کرپٹو کرنسی کی مائننگ کے لیے خصوصی چپ اور کمپوٹر سسٹم پیش کیا تھا۔کانفرنس میں ’ بونینزا مائن چپ ‘ کے نام سے کرپٹو کرنسی مائننگ کے لیے بنائی گئی چپ کے ساتھ ساتھ اس مقصد کے لیے خصوصی طور پر ’ بونینزا مائن سسٹم‘ بھی متعارف کرایا تھاجو کہ کرپٹو کرنسی کی مائننگ کے لیے 300 بونینزا ایپلی کیشن اسپیسیفک انٹیگریٹڈ سرکٹ( ASIC) پر مشتمل ہے۔ Square Adsence 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button