فیاض الحسن نے پنجاب اسمبلی سے ریکارڈ غائب ہونے کی تردید کردی

فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی سے اہم فائلیں اور ریکارڈ غائب ہونے کی تردید کردی۔

ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اسمبلی سیکریٹریٹ کو تالے لگائے گئے نہ ہی کوئی ریکارڈ تلف کیا گیا، اہم فائلیں غائب ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمارت کی تعمیر اور مرمت کے ریکارڈ کو غائب کیے جانے کی خبر جھوٹ پراپیگنڈا ہے، اس قسم کی جھوٹی خبریں شائع کرنے کا مقصد اسپیکر چوہدری پرویزالٰہی اور اسمبلی سیکرٹریٹ کو بدنام کرنا ہے۔ترجمان پنجاب اسمبلی نے کہا کہ جھوٹی خبریں شائع کرنے والے عناصر صوبے کے اعلیٰ ادارے کے خلاف سازش کے مرتکب ہو رہے ہیں، اسمبلی کا تمام ریکارڈ اسمبلی میں ہی موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹی اور بے بنیاد خبریں چلانے والے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، من گھڑت اور جعلی خبریں چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button