فیس بک کا استعمال انسانی زندگی کے لئے مضر قرار

فیس بک کا زیادہ استعمال انسانی زندگی کے لئے مضر قراردیا گیا ہے کہ کیونکہ اس سے انسان کی سماجی اور نجی زندگی بہت حد تک اثر انداز ہوتی ہے۔

اس حوالے سے کئے جانے والے نجی سروے کے نتائج سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ  صارفین فیس بک پر وقت گزارے جانے کے حوالے سے اپنے کنٹرول کو کھو دیتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ان کی زندگیوں میں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔محققین نے بتایا کہ نتائج صارفین کی جانب سے ایپ کے مضطربانہ استعمال کا نتیجہ ہیں جس کو عوامی زبان میں انٹرنیٹ کی لت بھی کہا جاتا ہے۔استعمال کا یہ رجحان دیگر بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مقابلے میں فیس بک میں بدتر ہوتا ہے، مگر محققین نے تعلق کو ثابت نہیں کیا۔فیس بک نے اسے اپنے پلیٹ فارم کو ‘غلط طریقے’ سے استعمال کا نتیجہ قرار دیا۔یہ انکشاف فیس بک فائلز سیریز کا حصہ ہے جو کمپنی کی اندرونی دستاویزات پر مشتمل ہے جو کمپنی کی سابق ملازمہ فرانسس ہیوگن نے لیک کیے۔اس سے قبل محققین نے دریافت کیا تھا کہ کمپنی کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کو استعمال کرنے نوجوان صارفین کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ Sq. Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button