فیفا ورلڈ کپ: گروپس کا اعلان، افتتاحی میچ قطر اور ایکواڈور کے مابین ہو گا

عالمی کھیلوں کی دنیا کے شہنشاہ کھیل فٹ بال کے ورلڈ کپ کے لئے گروپوں کی قرعہ اندازی مکمل ہو گئی ہے۔افتتاحی میچ گروپ اے کی میزبان قطر اور ایکواڈور کے مابین کھیلا جائے گا، گروپ میچز 21 نومبر سے 2 دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔

فیفا ورلڈ کپ میں 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی ، ٹیموں کو چار،چارکے 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حامد آل ثانی اور فیفا کے صدر گیانی نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔فائنل ڈرا کی اس تقریب میں ورلڈ کپ چیمپئن برازیلین کافو اور جرمن لوتھر میتھاؤس کے علاوہ جے جے اوکوچا، ٹم کاہل، عادل احمد مال اللہ، علی ڈائی، بورا ملوٹینوک اور رباح مدجر نے شرکت کی، گروپس کی تشکیل اس طرح ہوئی.گروپ اے: قطر، ایکواڈور، سینیگال، نیدرلینڈزگروپ بی: انگلینڈ، ایران، امریکہ، ویلز/اسکاٹ لینڈ/یوکرینگروپ سی: ارجنٹائن، سعودی عرب، میکسیکو، پولینڈگروپ ڈی: فرانس، پیرو/آسٹریلیا/متحدہ عرب امارات، ڈنمارک، تیونسگروپ ای: سپین، کوسٹاریکا/نیوزی لینڈ، جرمنی، جاپانگروپ ایف: بیلجیم، کینیڈا، مراکش، کروشیاگروپ جی: برازیل، سربیا، سوئٹزرلینڈ، کیمرونگروپ ایچ: پرتگال، گھانا، یوراگوئے، جنوبی کوریاگروپ میچز 21 نومبر سے 2 دسمبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان قطر کا مقابلہ گروپ اے میں ایکواڈور سے ہوگا۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button