
فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہےکہ فیفا ہاؤس کا چارج ہمیں واپس مل چکا ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اس کی واپسی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیفا کی نامزدنارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا فیفاہاؤس کی واپسی میں بہت اہم کرداررہا ہے۔ پنجاب بورڈ آف ریونیو کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس کا حل نکالا۔ فیفا ہاؤس اب فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی کو واپس مل چکا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ متفق ہوکر اتفاق کے ساتھ آگے بڑھیں اگر فٹبال کو بہتری کی طرف لے کر جانا ہے اور یہ ایک ساتھ کام کرکے ہی ممکن ہے۔ فیفا کو پاکستان کی معطلی پر خط لکھیں گے امید ہے معطلی دو تین ماہ میں ختم ہو جائے گی ۔امید ہے بہت جلد تمام تر کاموں کو حتمی شکل دے دیں گے فیفا آج بھی کہہ رہا ہمیں بتائیں کیا چاہیے۔فیفا کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیفا کی بہت سپورٹ حاصل ہے۔ پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اسٹیج پر ہر ایونٹ میں شریک ہوسکے گا۔ پی ایف ایف کے بنک اکاونٹس سے پیسے نکالے گئے بنک اکاونٹس بند کردئیے گئے جیسے ہی کھلیں گے تو معطلی ختم ہو جائے گی۔ فیفا کوڈ آف ایتھکس معلومات کی درخواست کرے گا جو ہم دیں گے فیفا کوڈ آف ایتھکس ہی فیصلہ کریں گے۔ Adsence Ads 300X250