
ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ قانون کا احترام قانون کے بھگوڑے سکھا رہے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ساری زندگی گھٹیا سیاست میں مصروف لوگ اخلاقیات کا درس دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اخلاقیات کے معیار سے آلِ شریف و زرداری کوسوں دور ہیں، قانون کا احترام قانون کے بھگوڑے سکھا رہے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کو نہاری پائے لے جانے کیلئے استعمال کرنے والے سرکاری وسائل کا استعمال بتا رہے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ زلزلہ زدگان کی امداد ہڑپنے والے ن لیگی نظریہ کرپشن کے بانی ہیں، نااہل لیگ نے سرکاری وسائل کو اپنے ذاتی کاروبار بڑھانے کیلئے استعمال کیا گیا۔شہباز گِل نے مزید کہا کہ سرکاری وسائل اور تحائف تک ہتھیانے والے ن لیگ کی پوری سیاست کرپشن پر مبنی ہے، شریف خاندان نے سیاست شروع ہی قوم کا پیسہ لوٹنے کیلئے کی۔(ن) لیگ کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کے خلاف کارروائی کا مطالبہپاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمشن کے حکم کی خلاف ورزی جرم ہے، عمران صاحب کو سزا ملنی چاہئے، الیکشن کمیشن ضابط اخلاق کی شقوں 234، 233، 181 کے تحت عمران صاحب کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی وسائل کے استعمال کی خلاف ورزی پر عمران صاحب کو سزا دی جائے،عمران صاحب کا طرزِ عمل بتا رہا ہے کہ انہیں آئین اور قانون کا احترام نہیں۔ترجمان نے کہا کہ آئین، پارلیمنٹ پر حملہ، سول نافرمانی کرنے اور بجلی کے بل جلانے والا الیکشن کمیشن کے احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کر رہا ہے، الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن ایس 233 کے تحت عمران صاحب کو سزا دی جائے۔ن لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ کی ایک طرف پوری قوم، آئین اور قانون ہے دوسری طرف عمران صاحب تنہا کھڑے ہیں، آج تقریر میں اربوں کی غیر قانونی فارن فنڈنگ، ذاتی ملازمین کے ذرئعے منی لانڈرنگ کا حساب لے کر آئیں۔انہوں نے کہا کہ آج تقریر میں معاشی تباہی ، بے روزگاری اور مہنگائی کا اعمال نامہ لے کر آئیں، ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھروں کا حساب لے کر آئیں۔ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ عمران صاحب کی آئین، قانون اور الیکشن کمیشن کے احکامات کے خلاف صریحاً جنگ ہے۔ Adsence Ads 300X250