قومی کرکٹ ٹیم کےٹیسٹ اوپنر عابد علی اسپتال منتقل

فوٹو: اے ایف پی

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی کو دل کی تکلیف پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی میں بیٹنگ کرتے ہوئے اوپنر عابد علی کو سینے میں تکلیف ہوئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔عابد علی قائداعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ میچ یو بی ایل اسپورٹس کامپلیکس میں کھیلا جارہا تھا۔دوسری جانب کرکٹر کے اسپتال میں مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں جس کےبعد ہی ڈاکٹرز ان کی صحت سے متعلق آگاہ کریں گے۔عابد علی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 16 ٹیسٹ میچوں کی 26 اننگز میں 49.17 کی اوسط سے ایک ہزار 180 رنز بناچکے ہیں۔رپورٹ: حزیفہ خان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button