
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان خطاب میں یہی کہیں گےکسی کونہیں چھوڑوں گا، کسی کو نہیں بخشوں گا،قوم یہ سب پہلے سن چکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کوآئینی طریقے سےگھربھیجیں گے،عمران خان کے اپنے کرتوت بخشوانے کا وقت آگیا۔انہوں نے کہاکہ عوام اب سلیکٹڈ حکومت کونہیں چھوڑے گی، پی ٹی آئی والےسندھ میں پکنک منانےنکلے ہیں، سندھ میں خالی کرسیوں سےخطاب کیاجارہاہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہےکہ امید ہے الیکٹڈ نمائندے پارلیمنٹ میں عوام کی آوازبنیں گے، اتحادی بھی اب حکومت پرالزامات لگارہےہیں،پوری قوم کی آوازہےسلیکٹڈحکومت سےجان چھڑائی جائے۔ مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہےکہ عمران خان نیازی کی حکومت کوجاناہوگا،اتحادیوں کوبھی عوام کی آوازپرلبیک کہناچاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکا قافلہ جہاں سےجارہاہےلوگ شامل ہورہےہیں، بلاول بھٹوبےحس حکومت کونیند سےجگائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہاکہ لانگ مارچ 8 مارچ کواسلام آبادپہنچےگا۔پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا دوسرا روزپیپلز پارٹی کا حکومت مخالف لانگ مارچ کا آج دوسرا روز ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرقیادت آج لانگ مارچ حیدر آباد پہنچے گا، جوکہ اس وقت بدین میں موجود ہے۔حیدرآباد میں پیپلزپارٹی لانگ مارچ کی آمد تیاریاں روز شور سے جاری ہے، فتح چوک اور لطیف آباد میں جگہ جگہ استقبالیہ کیمپس قائم کر دئیے گئے۔فتح چوک پر لانگ مارچ کی آمد سے قبل صفائی ستھرائی کا عمل شروع کردیا گیا،استقبالیہ کیمپس پر پارٹی نغموں کی گونج سے کارکن پرجوش ہیں۔لانگ مارچ کے استقبال کے لئے کارکنوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔حیدرآباد میں حفاظتی انتظامات کے لئے پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کر دی گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی لانگ مارچ کے دوران فرائض انجام دے گا۔پٹھان کالونی غریب آباد کے مقام پر پنڈال سجا دیا گیا۔ گزشتہ روز پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف مزار قائد سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا جو 10 دنوں میں 34 شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا۔اس موقع پر سینکڑوں کارکنان درجنوں گاڑیوں میں شہر اور ملک کے دیگر حصوں سے مزار قائد پہنچے۔عمران خان! تمھارے گھبرانے کا وقت ہو چکا ہے، کیونکہ کراچی تا بدین عوام آپ کو مسترد کر چکی ہے اور ابھی تو بس عوامی مارچ کا آغاز ہی ہوا ہے۔@BBhuttoZardari #AwamiMarch pic.twitter.com/CDVUZQbr4R— PPP (@MediaCellPPP) February 27, 2022کارکنان نے پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جب کہ وہ وقفے وقفے سے پارٹی کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے بھی لگاتے رہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے رہائش گاہ سے روانگی سے قبل بلاول بھٹو کو امام ضامن باندھا۔ Adsence Ads 300X250