
قیدیوں کی ادویات کے لئے مختص لاکھوں روپے جیل انتظامیہ ہڑپ کر گئی، سیشن جج ساہیوال نے جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
ذرائع کا کہناہے کہ ڈی آئی جی جیل انسپکشن نے سینٹرل جیل ساہیوال کے سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اور ہیڈ کلرک کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق سیشن جج ساہیوال نے جیل دورہ کے موقع پر قیدیوں کے لئے فراہم کردہ ادویات کا ریکارڈ چیک کیا تھا، ریکارڈ چیکنگ کے دوران معلوم ہوا ہے کہ جیل انتظامیہ نے ساڑھے 6 لاکھ روپے کی ادویات کے جعلی بلز بنوائے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ قیدیوں کے لئے ادویات منگوائی ہی نہیں گئیں ہیں جب کہ بلز کلئیر کروا لئے گئے ہیں، سیشن جج ساہیوال نے اکاؤنٹ آفس سے ادویات کی خریداری کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ذرائع کے مطابق ادویات کی خریداری کے لئے جعلی بلز بنوائے گئے تھے، سیشن جج نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سنٹرل جیل ساہیوال کے سپرنٹنڈنٹ اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کر دی۔آئی جی جیل پنجاب نے بھی واقعہ کی الگ سے انکوائری کا حکم دے دیا ، ڈی آئی جی جیل انسپکشن نے انکوائری شروع کر دی۔ Adsence Ads 300X250