
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 20, 2022
حکومت زخمیوں کے فوری علاج و معالجے کیلئے اقدامات کرے، بلاولپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت زخمیوں کے فوری بہتر علاج و معالجے کے لئے اقدامات کرے، ملک میں دہشت گردی کا عفریت قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے، عمران خان میں وہ اہلیت نہیں کہ کسی بحران کو حل کرسکیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ اسلام آباد میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے پولیس افسران کی شہادت کے بعد اب انارکلی میں دھماکا تشویش ناک ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں اس سے قبل فرقہ وارانہ واقعے میں 3 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت ہوئی.لاہور؛ نیوانارکلی میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 20 زخمیلاہور کے علاقے نیوانارکلی پان منڈی میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔لاہور کے علاقے نیو انار کلی بازار کی پان منڈی میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے 6 موٹر سائیکلیں اور اردگرد کی دکانیں تباہ جب کہ گاڑیوں میں بھی آگ گئی۔دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔طبی عملے نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 20 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ پولیس کی خصوصی ٹیمیں شواہد اکٹھا کررہی ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ایسا لگتا ہے کہ دھماکے میں موٹرسائیکل استعمال کی گئی ہے۔ Square Adsence 300X250