لاہور: جائیدادکے تنازع پربہن کے ہاتھوں پولیس اہلکاربھائی قتل

لاہور میں جائیداد کے تنازع پر بہن نے پولیس اہلکار بھائی کو قتل کردیا۔ پولیس نے خاتون اور والد کو گرفتار کرلیا۔لاہور میں تھانہ کاہنہ کے علاقے صوئے آصل میں پولیس کانسٹیبل یوسف کا اپنی بہن کے ساتھ 5 مرلے کے مکان کا تنازع چل رہا تھا۔پولیس کے مطابق مقتول کانسٹیبل یوسف اپنی بہن اور والد سے مکان کا قبضہ لینے کیلئے گھر گیا تو اس کی والد سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر اس کی بہن نے کپڑے دھونے والا ڈنڈا اپنے بھائی کے سر پر مار دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمہ خاتون اور ان کے والد کو گرفتار کرلیا، دونوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button