لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

پی ایس ایل 7 کے دوسرے ایلیمینٹر میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاسل کرلی۔ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایلیمینٹر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے جہاں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں عبداللہ شفیق کی نصف سنچری کی بدولت 7 وکٹ کے نقصان پر 168 رنز بنائے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان  شاہین شاہ آفریدی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو فخرزمان اور فل سالٹ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم فخرزمان اس بار ناکام رہے اور پہلے ہی اوور میں صرف ایک رن بنانے کے بعد لیام ڈاسن کا شکار بن گئے۔لیام ڈاسن نے اپنے دوسرے ہی اوور میں فل سالٹ کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا ، وہ صرف 2 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے۔ 7 رنز پر دونوں اوپننگ بلے بازوں کے آؤٹ ہوجانے کے بعد کامران غلام اور عبداللہ شفیق نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔دونوں کے درمیان 73 رنز کی انتہائی اہم شراکت قائم ہوئی ، اس دوران عبداللہ شفیق نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے ، وہ 28 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ کامران غلام نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔لاہور قلندرز کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور ملتان سلطانز کے خلاف کوالیفائیر میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی میدان میں اتارا گیا ہے البتہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔گزشتہ روز پشاور زلمی کےخلاف مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والی فہیم اشرف انجرڈ ہوکر آج سے میچ باہر ہوگئے ہیں اور اس کے علاوہ زاہد محمود کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ میں جارح مزاج بلے باز پال اسٹرلنگ کی واپسی ہوئی ہے اور اس کے علاوہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔? TOSS ALERT ?

Lahore have received the toss and they are going to be batting first ☝?

Let the video games start! #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvIU pic.twitter.com/dn5r5YKU79

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 25, 2022

واضح رہے لاہور قلندرز کو کوالیفائیر میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم 27 فروری کو فائنل میں ملتان سلطانز سے مدمقابل ہوگی۔ Adsence Ads 300X250



Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button