لاہور: مرغی کا گوشت 13 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا

لاہورمیں مرغی کا گوشت 13 روپے کلو مہنگا ہو گیا ہے۔

تاہم فارمی انڈے کی قیمت میں فی درجن 2 روپے کی کمی ہوئے ہے جس کے بعد ایک درجن انڈوں کی قیمت 176 روپے سے بڑھ کر 178 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب سبز ی اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ان کی فروخت سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس من مانی قیمتوں پر جاری ہے۔پیاز کی سرکاری قیمت 35 روپے کلو مقرر ہے جبکہ فروخت 50 روپے فی کلو تک، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 90 روپےکلو تاہم فروخت 100 روپے فی کلو تک جاری ہے۔اسی طرح کھیرا، سبز مرچ، لیموں چائنہ، لہسن، ادرک، ہرا دھنیا، دیسی لیموں، آلو نیا، بینگن، کریلے پالک، میتھی، بند گوبھی، پھول گوبھی اور شلجم کی قیمتوں میں بھی 20 روپے سے 30 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔دودھ، دہی ، گوشت، چاول اور دالوں سمیت پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیںملک میں مسلسل مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، ایک ہفتے کے دوران بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا، رواں ہفتے مہنگائی کا پارہ 19 فیصد کی سطح عبور کرگیا، ماہانہ 17 ہزار تک کمانے والوں کیلئے مہنگائی 21 فیصد تک پہنچ گئی۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button