
Full video: https://t.co/T7VJ7vCsgd#LahoreQalandars #Lahore #psl72022 pic.twitter.com/Xm3eMFEwuo
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) February 25, 2022
راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی یہ بات کہہ چکا ہوں کہ لاہور قلندرز کے پاس دنیا کے بہترین ٹی ٹوئنٹی بولرز موجود ہیں جن میں شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔یہ بھی پڑھیں؛ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلیشعیب اختر نے کہا کہ مجھے اس بات کی بہت خوشی ہورہی ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور کھیلے گا اور ایک اچھی ٹیم کے خلاف فائنل کھیلے گا جو اب تک بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے آئے ہیں اور سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہورہی ہے کہ لاہوریوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کررہی ہے۔سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل بہت بڑا برانڈ بن چکا ہے جو دن بدن بہترین ہوتا جارہا ہے اور لاہوریوں نے ان میچوں میں بھرپور سپورٹ فراہم کرکے یہ ثابت کردیا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے محفوظ ترین ملک ہے اور ہم بہت مہمان نواز قوم ہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ آج کا میچ بہت بہترین رہا، کبھی لاہور قلندرز اوپر جارہا تھا تو کبھی اسلام آباد یونائیٹڈ اور خاص طور پر جب تک الیکس ہیلز اور اعظم خان وکٹ پر موجود تھے جب اسلام آباد کے پاس تھا لیکن انہوں نے چند بنیادی غلطیاں کی جس سے میچ ان کے ہاتھ سے نکل گیا۔سابق کرکٹر نے حارث رؤف کا مشورہ دیا کہ انہیں اپنے غصے کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے اور خاص طور پر اپنے ہی کھلاڑیوں کے ساتھ اچھا برتاو رکھنا پڑے گا اور رویے کو تبدیل کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکتان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والا میچ دیکھنے ضرور جاؤں گا۔
Adsence Ads 300X250