
پاکستانی اسکواڈ میں تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ کی کمی پاکستانی ہیڈ کوچ کو ستانے لگی۔
تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ لیگ اسپنر کی انجری نہیں آؤٹ آف فارم ہونا اصل مسئلہ ہے۔ انھوں نے اعتراف کیا کہ ٹیسٹ سیریز میں تجربہ کار اسپنر کی کمی اسکواڈ کو محسوس ہورہی ہے۔ سینئر بولر محنت کررہے ہیں۔ جب ہم سمجھیں گے کہ اب مکمل فٹ ہیں اور بہترین فارم میں ہیں تو ان کو قومی ٹیم میں واپس لے آئیں گے۔فواد عالم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فواد عالم کا اسٹانس رنز بنانے میں رکاوٹ نہیں، امید ہے لاہور میں بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوں گے۔ انھوں نے بیٹر پر تنقید مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انھیں کراچی ٹیسٹ میں بہترین گیند کا سامنا تھا جس کے باعث وہ آؤٹ ہوئے۔ثقلین مشتاق کا مزید کہنا تھا کہ سب ایک صفحے پر ہوں تو ایک بہترین ٹیم بنتی ہے۔ کوچز کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر کام کرتے ہیں۔ صرف تکنیک ہی نہیں پرفارمنس بھی ضروری ہوتی ہے۔ ہم پاکستان کو ایک بہترین ٹیم بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔وائٹ بال سیریز کے اعلان کردہ اسکواڈ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شان مسعود سمیت جو بھی منتخب نہیں ہوا ہمارے پلان کاحصہ تھا۔ آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر انھوں نے کہا کہ اسپنر اب تک 100 سے زائد ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔ ان کی باڈی لینگویج زبردست ہے اور پرفارمنس اچھی ہے۔ وکٹٰن ملنا یا نہ ملنا کھیل کا حصہ ہے۔ Adsence Ads 300X250