لاہور: پولیس مقابلہ؛ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب

لاہور میں ہنجروال کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ہنجروال پولیس نے 15 پر ڈکیتی کی کال پر رسپانس کرتے ہوئے شاہ دربار پہنچی، ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے ہوئے 3 ملزمان کا تعاقب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔پولیس نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت فیصل عرف فیشو کے نام سے ہوئی، ملزم نے گزشتہ رات فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو بھی زخمی کیا تھا، پولیس نے لاش کو مردہ خانے جمع کروا کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ Adsence Ads 300X250

(*1*)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button