لاہور پولیس کا اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری

لاہور پولیس کا اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا اور ایس پی اینٹی رائیٹ محمد عمران نے کانسٹیبل علی رضا شہید اور کانسٹیبل غلام مرتضی شہید کی بہن کی شادی میں شرکت کر کے بارات کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ بارات کو اعزاز کے ساتھ شادی ہال لایا گیا اور شہداء کی بہن کو سرکاری پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا گیا۔شہداء کے ورثاء نے لاہور پولیس کے اس اقدام پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا نے کہا کہ لاہور پولیس ہر لمحہ اپنے شہداء کے ورثاء کے لیے ایک سرپرست کی حیثیت سے موجود ہے۔ایس پی کینٹ نے شہداء کے ورثاء کو ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کی مبارک باد پہنچائی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا تھا کہ جاِم شہادت نوش کرنے والے بہادر اہلکار لاہور پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔واضح رہے کہ دونوں بھائی دوران ڈیوٹی سبزی منڈی بم دھماکے میں 2017 میں شہید ہوئے تھے۔ Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button