Your browser doesn’t help the video tag.سما کے مارننگ شو نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے سما لاہور کے بیورو چیف نعیم حنیف کا کہنا تھا کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اب پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو منانے کی کوشش کامیاب نہ ہو سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر کراچی سے بڑے کارڈ کھیلے جا رہے ہیں، جب کہ لندن بھی متحرک ہے، آنے والے دنوں میں بڑے نام بھی پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔ نعیم حنیف کے مطابق ق لیگ رہنما جمعرات کی رات لاہور سے لندن پہنچ چکے ہیں۔ جہاں ان کی اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں۔