لوگ زُوم ویڈیو کال پر کب چیختے ہیں؟

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر آپ زوم پر ویڈیو کال کے دوران خود کو چیختا ہوا پائیں تو ممکنہ طور پر اس کی وجہ آپ کا دھندلا ڈسپلے ہوسکتی ہے۔

محققین نے جوڑوں کو ویڈیو کال پر بغیر اسکرپٹ کی گفتگو کرنے کہا اور ساتھ ہی متعدد مراحل میں ویڈیو کے معیار کو خراب کرتے چلے گئے۔محققین کو معلوم ہوا کہ شرکاء خراب ڈسپلے معیار کے ازالے کے لیے زور زور سے بولنے لگے اور اپنا انداز بدل لیا۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ ایسا کیوں ہوا۔ممکنہ طور پر ہم کسی کے صاف نہ دِکھنے کو ان کے دور ہونے سے جوڑ دیتے ہیں، لہٰذا لاشعوی طور پر چیخ کر اس کا ازالہ کرتے ہیں۔یہ بات پہلے سے معلوم ہے کہ انسان اپنی گفتگو میں ہاتھوں کا استعمال تب کرتا ہے جب لوگوں کو ہمیں سننے میں مشکل ہوتی ہے۔لیکن نئی تحقیق بتاتی ہے کہ ہم تب بھی زور سے بولنا شروع کر دیتے ہیں جب دوسرے لوگوں کو ہم دِکھنا مشکل ہوجاتے ہیں۔یہ بات بھی معلوم ہے کہ انسان جب شور شرابے کے ماحول میں ہوتا ہے تو زور سے بات کرتا ہے۔ اس عمل کو لومبارڈ ایفیکٹ کہتے ہیں۔یہ نئی تحقیق دی نیدرلینڈز کی ریڈبوڈ یونیورستی کے محققین نے کی۔ Adsence Ads 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

20 − three =

Back to top button