لوگ سمجھتے کہ میں نے جان بوجھ کر اپنا بچہ ضائع کیا ۔۔ وہ وقت جب جگن کاظم کے بچے کی موت پر ان کو قصور وار ٹہرایا گیا

کسی بھی عورت کے لیے سب سے زیادہ خوشی کے لمحات ہوتے ہیں جب وہ ماں بننے والی ہوتی ہے۔ دورانِ حمل 9 ماہ تک خاتون اپنے بچے کو لے کر جتنی فکرمند ہوتی ہے وہ صرف وہی جان سکتی ہے۔ لیکن اگر کسی وجہ سے وہ بچہ دنیا میں نہ آسکے اور اس کی زندگی نہ بچ پائے تو عورت ٹوٹ جاتی ہے، اس کو لگتا ہے جیسے وہ مر گئی ہو۔ اس وقت لوگ جہاں ماں کو دلاسے دیتے ہیں، وہیں کچھ ایسے بے حس لوگ بھی ہیں جو بچے کی موت کا ذمہ دار ماں کو ہی ٹہرا دیتے ہیں۔ بالکل ایسا ہی معاملہ اداکارہ جگن کے ساتھ بھی ماضی میں پیش آیا تھا جب وہ تیسری مرتبہ حاملہ ہوئیں۔

اداکارہ جگن کاظم کے 3 بچے ہیں اور ایک مرتبہ ان کا مس کیرج ہوگیا تھا۔ ماضی میں ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ:

جب میرا مس کیرج ہوا، وہ وقت میرے لیے بہت مشکل تھا۔ لوگ طرح طرح کی باتیں کر رہے تھے، مجھے کہہ رہے تھے کہ تم نے اپنا صحیح طریقے سے خیال نہیں رکھا ہوگا۔ یا تم نے آرام نہیں کیا ہوگا۔
مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ لوگ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ جس کے ساتھ یہ ہوا ہے اس پر کیا گزر رہی ہوگی، لوگوں کو صرف باتیں کرنے سے مطلب ہے۔
لوگوں نے مجھے میرے بڑھتے وزن کے لیے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس کا وزن زیادہ یا کم ہوتا ہے اسے پتہ ہوتا ہے، بتانے کی کیا ضرورت ہے؟ لوگ جان بوجھ کر دوسروں کو شرمندہ کرتے ہیں۔

کچھ لوگوں نے تو میرے بچے کے جانے کے بعد (مس کیریج) مجھ پر ہی الزام لگایا کہ میں نے اپنا بچہ خود مارا ہے، کیونکہ میں نے اپنا خیال ویسے نہیں رکھا جیسے رکھنا چاہیے تھا۔
واضح رہے جگن کاظم کے دو بیٹے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتہ ہی ان کے گھر ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر اداکارہ اور ان کے گھر والوں نے بے پناہ خوشی کا اظہار کیا۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button