لڑکی سے 4 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

(*4*)

سیالکوٹ میں تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ میں لڑکی کو 4 افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تحصیل سمبڑیال کے رہائشی کامران نے گوہد پور کی مقدس بی بی کو کراچی لے جاکر شادی کا جھانسہ دے کر اغوا کیا، ملزم نے اپنے ساتھیوں سے مل کر ڈسکہ کے علاقہ گورائیہ رائس مل کے قریب لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاملزمان کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزمان کے ساتھیوں نے حملہ کیا، پولیس پارٹی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا کر ملزمان کو فرار کروانے والے 2 مزاحمت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چار ٹیمیں شکیل دے دی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ Square Adsence 300X250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button