ماہرین کی کینسر کے اسباب جاننے میں اہم پیش رفت

برطانوی سائنس دانوں نے کینسر جیسے موذی مرض کے اسباب جانے میں اہم پیش رفت کرلی ہے۔کیمبرج یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے کینسرزدہ خلیات کے ڈی این اے کوپہلی بارفنگرپرنٹ قراردیا ہے۔سائنس دانوں کا اس بابت کہنا ہے کہ ہزاروں سرطانی خلیات کے مطالعے کے بعد ان فنگرپرنٹس کودریافت کیا گیا ہے۔اس دریافت سے نہ صرف مریضوں میں سرطان کا سبب جاننے میں مدد ملے گی بلکہ ہرمریض کا علاج اس کی علامت کی بنیاد پرکیا جاسکے گا۔اس تحقیق کوسرانجام دینے والی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹرسرینا کا کہنا ہے کہ ہم نے سرطانی رسولی کے ڈی این اے میں ظاہرہونے والے ان نشانات کو ’میوٹیشنل سگنیچر‘ قراردیا ہے۔جن سے مریض میں مرض کی وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے کہ آیا وہ تمباکونوشی، کیمیکل ایکسپوژر، بالائے بنفشی شعاعوں یا کسی ماحولیاتی آلودگی کے سبب اس بیماری میں مبتلا ہوا ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سرطانی رسولی کا ماخذ سامنے آنے کے بعد ڈاکٹرمریض کا زیادہ بہتر طریقے سے علاج کرسکتے ہیں۔اس تحقیق کے لیے ماہرین نے کینسرمیں مبتلا 12 ہزارسے زائد مریضوں کے کینسرزدہ خلیات کے جین کا تجزیہ کیا اوراس جین میں موجود معلومات کی بنیاد پرایک ڈیٹا بیس تشکیل دیا۔اس تجزیے کی بنیاد پرماہرین نے مجموعی طورپرکینسرکی اضافی وجہ بننے والی 58 جنیاتی تبدیلیاں شناخت کیں۔نوٹ کی گئی ان تبدیلیوں کوبرطانیہ کے محکمہ برائے صحت کے ڈیٹا بیس میں شامل کرکے ایک ٹول بنادیا گیا ہے جسے کینسر کے نئے مریضوں میں مرض کی وجوہات جاننے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں4 mins agoسورج کی فعالی میں اضافہ، 48 گھنٹوں میں تین شمسی لَپٹوں کا اخراج

شمسی طوفان کی فعالی میں اضافہ سورج کے 11 سالہ چکر میں…

1 hour agoواٹس ایپ کا گروپ کالز میں اہم فیچر کا اضافہ

دنیا بھرمیں ہرعمرکے افراد میں مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ہرگزرتے…

3 hours agoانسٹا گرام کا’ریلز‘ فیچرمیں بڑی تبدیلی کا اعلان

ویڈیواورتصاویرشیئرکرنے والی ایپلی کیشن انسٹا گرام نے اپنے ریلزفیچرمیں اہم تبدیلی کا…

5 hours agoٹوئٹراپنے پلیٹ فارم پرانسٹاگرام کا فیچرمتعارف کرانے کوتیار

دنیا کی مقبول ترین مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرواٹس ایپ اورانسٹا گرام کی…

12 hours agoایپل نے میسنجر میں نازیبا تصاویر سینسر کرنے کا فیچر پیش کردیا

ایپل نے میسنجر میں نازیبا تصاویر سینسر کرنے کا فیچر پیش کردیا۔…

22 hours agoموسمیاتی تغیر کی نفی کرنے والی اشتہارات پر پابندی

ٹوئٹر نے موسمیاتی تغیر کی نفی کرنے والے اشتہارات کے نشر ہونے…

–>

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

eighteen − 10 =

Back to top button