مبادلہ ورلڈ ٹینس چمپئین شپ عرب دنیا کی پہلی خاتون ٹینس پلئیر فاتح

اُنس جابر نے مبادلہ ورلڈ ٹینس چمپئین شپ جیت کر عرب کی پہلی خاتون پلئیر کا اعزاز حاصل کر لیا۔تیونس سے تعلق رکھنے والی ٹینس کھلاڑی اُنس جابر نے 2020 کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ بیلنڈا کو فائنل میں شکست سے دوچار کیا۔

مبادلہ ورلڈ ٹینس چمپئین شپ کا فائنل ابوظہبی کے انٹرنیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلا گیا تھا جو زید اسپورٹس سٹی کا حصہ ہے۔فائنل میں اُنس جابر نے ٹوکیو اولمپک کی گولڈ میڈلسٹ بیلنڈا کو 6-4 ، 3-6 اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر شائقین ٹینس کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔فائنل میں سویڈن کی بیلنڈا بہترین فارم میں نظر آرہی تھیں، مگر ٹینس میں نمبر 7 کی پوزیشن پر براجمان اُنس جابر نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے بیلنڈا کو شکست دی۔اُنس جابر نے بیلنڈا کی سروس کو بریک کیا اور فائنل سیٹ میں سپر ٹائی بریک میں جیت اپنے نام کی۔فائنل بہت ہی دلچسپ تھا دونوں کھلاڑیوں نے نہایت ہی اچھی ٹینس کھیلی ، تاریخ رقم کرنے والی اُنس جابر نے جیت کے بعد کہا کہ مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ میں ٹائٹل جیت چکی ہوں۔اُنس نے کہا کہ بیلنڈا کے ڈراپ شاٹس نے مجھے بہت پریشان کیا، میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے، میں مزید ریکارڈز اپنے نام کرنا چاہتی ہوں. Square Adsence 300X250

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button