مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے کام پر پانی پھیر دیا، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے کیے گئے کام پر پانی پھیر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سازشی ٹولے کی واحد ترجیح این آ ر او 2 حاصل کرنا ہے اور سازشی ٹولے نے میری ٹیم کے تمام کاموں کو ختم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے کہا کہ جب تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت کو ہٹایا گیا تو رجیم چینج سے قبل ہماری شرح نمو 6 فیصد کے قریب تھی۔

جب تبدیلئ سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے PTI کی حکومت کوہٹایاگیا تو ہم 6% کی معاشی شرحِ نموکےحصول کےقریب تھے۔ NRO-2 کو اپنی اولین ترجیح بنانےوالے مجرموں کےاس ٹولےنےمیری ٹیم کےکئےگئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا ہے۔ pic.twitter.com/mPERaXu8Ko

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 18, 2022

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

one × one =

Back to top button