محمد رضوان کی گراؤنڈ میں پانی کی بوتل سے وضو کرنے کی ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لیے، دیکھیے

وضو ہمارے مذہب کا خاص حصہ اور پاک صاف ہونے کا ذریعہ ہے۔ نماز سے قبل سب مسلمانوں پر وضو لازمی ہے جس کے بعد ہی انسان خالقِ حقیقی کے سامنے پیش ہوتا ہے۔

وضو کی بات جاری ہے تو وہیں پاکستان کرکٹ ٹیم وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان جن کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں کہ وہ گراؤنڈ میں پریکٹس کے دوران یہاں تک کہ بڑے میچ میں ہونے والے پانی کے وففے کے دوران بھی کوئی نماز قضا نہیں کرتے۔

محمد رضوان کی اس سے قبل میچ کے دوران نماز پڑھتے ، مسجد میں خطبہ دیتے، دورانِ سفر تلاوت قرآن پاک پڑھتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں اور اب ان کی ‘وضو’ کرتے ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے لوگوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستانیوں کے پسندیدہ کرکٹر محمد رضوان بیسن میں نہیں بلکہ پانی کی بوتل سے وضو کرتے دیکھے گئے جنہیں دیکھ کر لوگوں کے دلوں میں ان کے لیے مزید عزت بڑھ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کرکٹر محمد رضوان اِسٹیڈیم میں پانی کی بوتل سے وضو کر رہے ہیں۔

بعد ازاں انہیں دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ اسٹیڈیم میں ہی نماز پڑھتے دیکھا گیا اور جماعت کرواتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Source

Leave a Reply

Your email address will not be published.

fifteen − 7 =

Back to top button